Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے

لندن:سابق ہائی کمشنر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء واجد شمس...
شائع 28 ستمبر 2021 02:13pm

لندن:سابق ہائی کمشنر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے،وہ لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سابق ہائی کمشنرواجد شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے،واجدشمس الحسن کے بیٹے نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی۔

واجد شمس الحسن طبیعت ناساز ہونے کے سبب رائل فری اسپتال میں چھ ہفتوں سے داخل تھے، وہ گزشتہ دو برس سے علیل تھے،واجد شمس الحسن کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ واجد شمس الحسن نے پیپلزپارٹی دور حکومت میں برطانیہ میں ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سرانجام دی تھیں اور وہ 40 سال سے زائد عرصہ صحافت سے بھی وابستہ رہے۔

آصف زرداری کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار افسوس

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری نے سابق ہائی کمشنرواجدشمس الحسن کےانتقال پرافسوس کا اظہارکیا۔

آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ واجد شمس الحسن بھٹو خاندان کےعظیم دوست اور ساتھی تھے ،مرحوم کی ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،واجد شمس الحسن صحافت ،سفارتکاری اورتاریخ کا عظیم ورثاءتھے،واجد شمس الحسن کےوالد قائد اعظم کے40سال ساتھی رہے۔

london

death

ppp leader

condemns

Asif Zardari