Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلدیاتی انتخابات پہلے سال نہ کرانا حکومت کی غلطی تھی،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ بلدیاتی انتخابات...
شائع 28 ستمبر 2021 01:35pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ بلدیاتی انتخابات پہلے سال نہ کرانا حکومت کی غلطی تھی، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسائل کیسے حل ہوسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو پہلے سال ہی بلدیاتی الیکشن نہ کرانےکا نقصان ہوا، وزیراعظم مضبوط لوکل گورنمنٹ پریقین رکھتے ہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ماڈرن حکومت کیلئےلوکل گورنمنٹ اہمیت رکھتی ہے، ماڈرن حکومت کونیچے سے اوپرکی طرف دیکھنا ہوگا، لوکل گورنمنٹ کی سب سے زیادہ مخالفت وزرائے اعلیٰ کررہے ہیں، جب تک سوچ کو آگے نہیں بڑھائیں گے ملک آگے کیسے بڑھےگا؟۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وفاق نے کراچی کو1100 ارب روپے کا پیکج دیا ،کراچی میں سندھ حکومت ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کررہی ، اسلام آباد سے بیٹھ کرکراچی کے مسائل کیسے حل ہوسکتے ہیں؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزیدکہاکہ شہبازشریف نے بجٹ کا بڑا حصہ لاہورپرخرچ کیا،18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات وفاق سےصوبوں کومنتقل ہوئے،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آرٹیکل 148 پرعمل درآمد نہ ہوناہے۔

فوادچوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 140 اے کی پٹیشن 6 سال سے زیر التوا ءہے، سپریم کورٹ میں عمران خان کی پٹیشن پرسماعت ہی نہیں ہوتی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ ایم این ایز،ایم پی اے ، پولیس، پٹواری سےاوپرسوچنے پرراضی ہی نہیں۔

fawad chaudhry

Information Minister

اسلام آباد

by election