Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکی کا خوفناک مندر، جہاں سے کوئی زندہ واپس نہیں آتا

ترکی کے ایک علاقے میں ایک ایسا قدیم ترین مندر بھی قائم ہے جس کے...
شائع 28 ستمبر 2021 03:00pm

ترکی کے ایک علاقے میں ایک ایسا قدیم ترین مندر بھی قائم ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہاں جانے والا کوئی بھی شخص زندہ واپس نہیں آیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ رومی "جہنم کا دروازہ" کہلانے والے ترکی کے اس قدیم مندر میں اس قدر اندھیرا ہے کہ کچھ بھی دیکھنا ناممکن ہے، لوگ اس مندر کو دوزخ کا دروازہ بھی کہتے ہیں۔

کہا جاتا تھا کہ اس پراسرار مندر کے قریب جانے والے انسان ہی نہیں بلکہ جانور اور پرندے بھی مرجاتے ہیں۔

فروری 2018 میں محققین پر یہ انکشاف ہوا کہ پراسرار مندر میں دھواں کیوں ہے؟

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مندر کے نیچے غار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی ایک بڑی مقدار موجود ہے۔

ہیکل کے احاطے میں اس کی مقدار91 فیصد ہے جو کہ بے حد مہلک ہے، یہ گیس آکسیجن سے ڈیڑھ گنا زیادہ بھاری ہے، اس زہریلی گیس کی وجہ سے ہی یہاں آنے والے لوگ دم توڑ جاتے تھے۔

Turkey