Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر شریف علاج کیلئے بذریعہ ایئر ایمبولینس امریکا روانہ ہوگئے

کراچی : کامیڈی کنگ عمر شریف علاج کیلئے بذریعہ ایئر ایمبولینس...
شائع 28 ستمبر 2021 01:03pm

کراچی : کامیڈی کنگ عمر شریف علاج کیلئے بذریعہ ایئر ایمبولینس امریکا روانہ ہوگئے،ان کے ہمراہ اہلیہ زرین غزل بھی موجود ہیں ،عمر شریف کا علاج جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں کیا جائے گا۔

معروف اداکار عمر شریف کراچی سے امریکاروانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ اہلیہ زرین غزل بھی موجود ہیں جبکہ خاندان کے دیگر افراد بھی نجی فلائٹ کے ذریعے امریکاروانہ ہوں گے۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انیںر اعزاز کے ساتھ روانہ کیا گیا ،ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن منیجر عمران خان نے ڈی جی سی اے اے کی طرف سے عمر شریف کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔

عمر شریف کوآج صبح ایمبولینس میں کراچی کے نجی اسپتال سے ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل پہنچایا گیا ۔

عمر شریف کو علاج کیلئے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا جائے گاجہاں جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں ڈاکٹرطارق شہاب اوردیگر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم انکا معائنہ کرےگی۔

ایئر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی یہ طیارہ تین مختلف ملکوں میں اسٹاف اوور کرتے ہوئے امریکا پہنچے گا۔

ایئرپورٹ راونگی سے قبل ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے عمر شریف کو سفر کلئےف فٹ قرار دیا گیا تھا ان کے علاج کیلئے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کئے گئے ہیں۔

اداکار عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،ان کے علاج کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے 4کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کی گئی ہے ۔

karachi

America

Umer Sharif

famous comedian