Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد زبیر کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو: آواری ہوٹل کا بیانیہ سامنے آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر عمر کی مبینہ "غیر اخلاقی"...
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2021 11:15am

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر عمر کی مبینہ "غیر اخلاقی" ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر کراچی کے مشہور آواری ہوٹل کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ، 'آواری ہوٹلز کے کسی بھی کمرے میں خفیہ کیمرے نہیں لگائے گئے، اگر کسی کمرے میں کوئی خفیہ کیمرہ لگایا گیا یا اس میں کچھ ریکارڈ کیا گیا تو وہ ہوٹل انتظامیہ کی مرضی اور علم میں لائے بغیر غیر قانی طور پر نصب کیا گیا ہوگا۔ آواری گروپ اپنے مہمانوں کی پرائیویسی یا جاسوسی کو فروغ نہیں دیتا۔'

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر "ویڈیو لیک اسکینڈل" کا شکار ہوگئے ہیں۔

نامعلوم خاتون کے ساتھ جنسی حرکتوں میں ملوث ہونے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد سابق گورنر سندھ نے اسے "سیاست میں نیا نچلا درجہ" قرار دیتے ہوئے واضح طور پر انکار کیا، اور دعویٰ کیا کہ ویڈیو "جعلی اور ڈاکٹرڈ" ہے۔

زبیر نے ٹویٹر پر لکھا ، 'جو بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی ناقص اور شرمناک حرکت کی ہے۔ میں نے ایمانداری ، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے۔ پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔'

قبل ازیں، موبائل فوٹیج جس میں مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو ایک بیڈروم میں ایک عورت کے ساتھ دکھایا گیا تھا، سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹوئٹر پر #ZubairUmar پاکستانی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

نیٹیزینز شدت سے بحث میں مصروف ہیں کہ کیا یہ ویڈیو اصلی ہے اور اگر ہے تو ، فوٹیج کیسے لیک ہوئی۔

محمد زبیر کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے طنز اور میمز کا طوفان آگیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے کئی سیاست دان "ویڈیو لیک اسکینڈل" کا شکار ہوئے ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سرخیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں، جب ان کی پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر خان مندوخیل کے ساتھ ہاتھا پائی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Muhammad Zubair