Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیرے اور سونے سے بھی زیادہ قیمتی اور مہنگی لکڑی

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا درخت بھی پایا جاتا ہے کہ جس...
شائع 28 ستمبر 2021 02:00pm

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا درخت بھی پایا جاتا ہے کہ جس کی لکٹری ہیرے اور سونے جیسی قیمتی دھاتوں سے بھی مہنگی بکتی ہے؟

"کینام" لکڑی کی سب سے قیمتی قسم ہے جو قیمتی ترین معدنیات سے بھی زیادہ مہنگی ہے۔

جاپان میں اسے "کیارا" کہتے ہیں اور یہ بہت ہی نایاب قسم کی "اگرووڈ" ہے جو پرفیوم اور اگربتی بنانے والی صنعتوں میں استعمال ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس لکڑی کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے، جبکہ یہ جزیرہ نما عرب میں بھی عطر اور خوشبوؤں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔

اس لکڑی کی ایک گرام کی قیمت 10 ہزار امریکی ڈالرز سے زیادہ ہوتی ہے، جس نے اسے کرہ ارض کی سب سے مہنگی لکڑی بنادیا ہے۔

کینام سے بنی ہر قسم کی اگرووڈ بہت زیادہ مہنگی ہوتی ہے، اسے الوس ووڈ، ایگل ووڈ یا عود بھی کہتے ہیں اور یہ چینیوں، جاپانیوں، بھارتیوں، عرب اور جنوب مشرقی ایشیائی ثقافتوں میں ہزاروں سال سے ایک اہم حصہ ہے۔