Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت 76سال کے چیئرمین نیب کو خلاف قانون توسیع دینا چاہتی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ...
شائع 28 ستمبر 2021 10:38am

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت 76سال کےچیئرمین نیب کوخلاف قانون توسیع دیناچاہتی ہے،کیاحکومت میں ہمت ہے قانون کی نفی کرکے چیئرمین نیب کوتوسیع دے،حکومتی وزرا کہتے ہیں نیب ہم چلاتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیاسےبات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماءشاہد خاقان عباسی نےکہا کہ بدقسمتی ہے کہ سیاست میں نامناسب روش اختیار کی جارہی ہے، تین سال سے احتساب عدالتیں چل رہی ہیں لیکن انصاف نہیں ملا، جس پر الزام لگانا ہےاس کیخلاف مقدمہ درج کرائیں، کسی کی زندگی سے نہ کھیلیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی، آئین کے مطابق چیئرمین نیب کو مشاورت سے تعینات کیا جاتا ہے، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قانون کو بدل کر ایک شخص کی مدت ملازمت میں کیسے توسیع دی جا سکتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزیدکہا کہ 4 ڈالر والی ایل این جی 14 ڈالر میں لی جا رہی ہے، جس سے 160 ملین ڈالر کا ماہانہ اور سالانہ دو ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، سالانہ 2 ارب ڈالر جتنی رقم آئی ایم ایف سے سالانہ لی جاتی ہے، کیا ان معاملات کی تحقیقات کیلئے چیئرمین نیب کو مزید 4 سال کا وقت چاہیئے۔

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

Chairman NAB