Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹربینک میں پہلی بار ڈالر کی قیمت 170روپے پر پہنچ گئی

کراچی :انٹربینک میں پہلی بار ڈالر کی قیمت 170روپے پر پہنچ گئی ،...
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2021 01:22pm

کراچی :انٹربینک میں پہلی بار ڈالر کی قیمت 170روپے پر پہنچ گئی ، رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں 3روپے 13پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی ڈالرکی قیتی میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے،کاروبار کے آغاز پر آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 41پیسے کااضافہ ہوا، جس کے بعد انٹربینک میں پہلی بار ڈالر 170روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زیرو مارجن پر ایل سی کھولنے پر پابندی عائد کرے تو ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگی۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کی وجہ سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔

اقتصادی ماہرین کا مزیدکہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پاکستان پر عائد بیرونی قرضوں کی روپے میں مالیت بڑھ جائے گی بلکہ مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا، ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کلئے اقدامات کئے جائیں۔

karachi

price increase

ڈالر

interbank