Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ مائرہ خان کو لفظ "پینڈو" کی توہین پر تنقید کا سامنا

پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو میں...
شائع 28 ستمبر 2021 11:00am

پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو میں لفظ "پینڈو" کو انتہائی ہتک آمیز انداز میں استعمال کیا، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی مختصر ویڈیو میں "پینڈو" اور "برگر" کے مابین ایک تنقیدی لائن کھینچنے کی کوشش کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کیا ہے۔

مائرہ خان نے ویڈیو میں کہا، 'جب کچھ لوگ نئے نئے ڈیفنس جیسے پوش علاقے میں شفٹ ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یار ڈیفنس والے تو الٹرا "برگر" لوگ ہیں اس لیے ہمیں بھی ان کی طرح مارڈن ہونا ہے۔ اسی جم جائیں گے جہاں برگر لوگ جاتے ہیں۔ پاینڈو لوگ برگر کو ہر ممکن طریقے سے کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔'

مائرہ خان نے مزید کہا ہے کہ "پینڈو پنا" آپ کے ڈیفنس شفٹ ہونے سے نکلے گا نہیں۔ میرا مطلب ہے اگر پینڈو ہیں تو پینڈو رہیں گے۔ اور آپ کی حرکتیں بھی وہی رہیں گی نیچ، اوچھی ، باتیں کرنا۔ دیکھیں گے برگر کی جانب مگر برگر بن نہیں پائیں گے۔'

انہوں نے مزید کہا، 'برگرازم آپ کے اندر میں ہے اور اگر آپ پینڈو ہیں تو آپ اپنے اندر کو تبدیل نہیں کر سکتے۔'

یہی نہیں اداکارہ مائرہ خان نے اپنی ویڈیو میں بہت زیادہ گستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی خوب کھیچائی کی ہے۔

Instagram

Viral Video