Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ مونالیزا کا بولی وڈ "کاسٹنگ کاؤچ" کے بارے میں حیران کن انکشاف

بولی وڈ اداکارہ مونالیزا نے "کاسٹنگ کاؤچ" کے بارے میں انکشاف ...
شائع 28 ستمبر 2021 09:44am

بولی وڈ اداکارہ مونالیزا نے "کاسٹنگ کاؤچ" کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں اس حوالے سے آفرز ملی تھیں، تاہم انہوں نے ان پرپوزل کو قبول نہیں کیا اور بڑی ہمت اور بہادری کے ساتھ ایسی صورتحال کا سامنا کیا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مونا لیزا کو یہ آفرز اس وقت ملیں جب وہ کولکتہ سے ممبئی آئیں اور بریک پانے کے لیے مواقع کی تلاش میں تھیں۔ اس دوران انہیں بریک دینے کے لئے کئی بار کاسٹنگ کاؤچ کی آفرز دی گئی تھیں۔

مونالیزا نے کاسٹنگ کاؤچ کی پیشکش قبول نہ کرنے کے بارے میں کہا کہ شاید اسی وجہ سے انہیں شروع سے ہی اور سی گریڈ فلموں میں کام کرنا پڑا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری ایسی ہے کہ یہاں لڑکیاں ہی نہیں لڑکے بھی نہیں بچ سکے ہیں۔ ان کا بھی خوب استحصال کیا جاتا ہے۔ یہی نہیں، انہیں ہم جنس پرستوں کے ساتھ تعلقات بنانے پر بھی مجبور کیا جاتا ہے۔

حالانکہ مونالیزا نے بعد میں بھوجپوری سنیما کا رخ کیا اور "کہاں جائیبا راجہ نظریا لڑاکے" سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس میں ان کی اداکاری کو بھوجپوری آڈینس نے بہت پسند کیا۔ اس میں ان کے مقابل نرہوا نے اہم کردار ادا کیا۔

مونالیزا نے ناصرف بھوجپوری فلموں میں کام کیا ہے بلکہ وہ ہندی، بنگالی، تمل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ مونالیزا نے فلم بلیک میل سے بولی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے سنیل شیٹی اور اجے دیوگن کے ساتھ کام کیا تھا۔

بھلے ہی اداکارہ مونالیسا بھوجپوری کی ٹاپ اداکاروں میں سے ایک تھیں، لیکن انہیں اصلی شہرت ریئلٹی شو بگ باس سے ملی۔ بگ باس میں مونالیزا کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ اتنا ہی نہیں اس شو میں مونالیزا نے وکرانت کے ساتھ شادی بھی کی تھی۔ اس شو میں جہاں سب کے رشتے ٹوٹتے ہیں ، وہیں مونالیزا اور وکرانت یہاں شادی کے بندھن میں بندھے۔

Bollywood