Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتاری سے 7ہزار رنز مکمل کرنے کے قریب

راولپنڈی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز...
شائع 28 ستمبر 2021 09:29am

راولپنڈی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتاری سے 7ہزار رنز مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

بابر اعظم کو کرس گیل کا تیز رفتاری سے 7ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 7اننگزمیں 121 رنز کی ضرورت ہے۔

بابر اعظم اب تک 184 اننگز میں 6879 رنز بناچکے ہیں جبکہ کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں 7ہزار رنز 192 اننگز میں مکمل کےا تھے۔

عالمی کرکٹ میں بابر اعظم تیز رفتاری سے 3ہزار، 4ہزار اور 6ہزار رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

ایشیائی بلے بازوں میں ان کا شمار تیز رفتاری سے ایک ہزار اور 2ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں ہوتا ہے۔

babar azam

Record

Pakistan Cricket Team

chris gayle

Captain