'تاجروں کو سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں'
صدرڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں تاجروں اور صنعتی شعبے کو معاشی اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے سازگار ماحول فراہم کرنے میں سہولت دینے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
صدر نے ان خیالات کا اظہار پیر کو اسلام آباد میں جھنگ کے چھوٹے تاجروں اور چھوٹی صنعت کے ایوان کے صدر لیاقت علی ملک کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صدر نے کہا حکومت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں مضبوط بنانے کےلئے آزاد تجارتی معاہدوں اور ترجیحی تجارتی معاہدوں کے ذریعے مقامی تاجروں اور صنعت کےلئے نئی اور بہتر منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا حکومت تاجروں کو عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنانے کےلئے پیداواری لاگت کم کر کے صنعتی شعبے کی مدد کےلئے مربوط اقدامات کر رہی ہے۔
صدر نے کہا حکومت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار خود شروع کر سکیں اور اس سلسلے میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے صنعت و تجارت کے ایوانوں پر زور دیا کہ وہ ٹیکس ادائیگی کےلئے تاجروں کی حوصلہ افزائی کریں اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں حکومت کے عزم کی حمایت کریں۔
Comments are closed on this story.