Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکّوں سے فن پارے بنانے والا سعودی شہری گینز بک آف ریکارڈز میں شامل ہونے کا خواہشمند

سعودی عرب میں ایک شہری نےسکوں کو جمع کرنےکےلئے 20 برس سے زیادہ...
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2021 09:05pm

سعودی عرب میں ایک شہری نےسکوں کو جمع کرنےکےلئے 20 برس سے زیادہ محنت کی۔اس دوران میں وہ دنیاکےمختلف ممالک میں گیا تا کہ ان سکوں کو جمع کر سکے۔ بات صرف سکے جمع کرنے تک محدود نہیں رہی بلکہ اس شہری نے سکوں کے ذریعے سعودی بادشاہوں کی تصاویر پر مشتمل حیران کن فن پارے تیار کر ڈالے۔

سعودی شہری ہشام النجار نے دنیا بھر میں نوادرات اور نایاب کرنسیوں کے نیلامیوں سے ایک لاکھ سے زیادہ سکے جمع کیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگومیں النجار نےواضح کیا کہ سکوں کےذریعے فن پاروں کی تیاری کا مقصد ان سکوں کو خوب صورت شکل میں محفوظ کرنا ہے۔اس لئے ایسے فن پارے تیار کیے گئے جو دیکھنے والوں کےلئے پُرکشش ہوں۔

النجار کے مطابق اس نے شاہ سلمان کی تصویر دنیا بھر کے 9 ہزار سے زیادہ سکوں کے ذریعے تیار کی۔

النجار نے مزید بتایا کہ اس کے پاس سکوں سے تیار کی گئیں 40 تصاویر ہیں۔ یہ تصاویر سعودی عرب کے فرمارواؤں اور شہزادوں اور خلیجی ممالک کے شہزادوں کی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ

النجار نے انکشاف کیا کہ اس آرٹ ورک کے ذریعے وہ دنیا بھر میں سکوں کے ذریعے بنائی گئی سب سے بڑی دیوار نقاشی پیش کرنا چاہتا ہے۔ یہ فن پارہ مکہ مکرمہ یا جدہ یا ریاض یا کسی بھی اور شہر میں ہو سکتا ہے اور النجار اس کے ذریعے گینز بک آف ریکارڈز میں شامل ہونے کا خواہش مند ہے۔

Saudi Arabia