کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کو مل کر چلنا ہوگا، وزیراعظم
کراچی :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کو مل کر چلنا ہوگا، کراچی سر کلر ریلوے منصوبے سے پورا ملک فائدہ اٹھا سکے گا۔
کراچی میں سرکلرریلوےمنصوبےکاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کے سی آر منصوبے پر وزیراعلیٰ سندھ اور گورنرعمران اسماعیل کی معاونت کے مشکور ہیں،کراچی معیشت کے حوالے سے اہم شہرہے، رترقی یافتہ ملک میں ایک بزنس حب ہوتاہے،آج تک ہم کراچی کی اہمیت کااندازہ نہیں لگاسکے،سب جانتے ہیں کہ کراچی70کی دہائی میں کیاہوتاتھا،80کی دہائی میں کراچی میں انتشارشروع ہوگیا،کراچی کی ترقی کے ساتھ ملک ترقی کررہاتھا،کراچی کی بدحالی سے پوراملک متاثرہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کےمنصوبےپورےملک کیلئےاہم ہیں،کراچی پوری دنیاسے سرمایہ کاری کھینچ سکتاہے،بنیادی ڈھانچے کا انحصار ٹرانسپورٹ پر ہوتا ہے،کراچی کا دوسرا بڑامسئلہ پانی کا ہے، امید ہے کراچی میں پانی کا مسئلہ 2 سال میں حل ہوجائےگا۔
عمران خان کامزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کےحل کیلئےوفاق اورسندھ حکومت کو مل کر چلنا ہوگا ،ملک اورسندھ کی خاطرہمیں ساتھ مل کر چلناہوگا،کراچی کی ٹرانسپورٹ پر جیسی سرمایہ کاری ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی،کراچی میں کے سی آر سے پورا ملک فائدہ اٹھا سکے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ سےکہوں گاکہ بنڈل آئی لینڈپرنظرثانی کریں،جزائرکی ترقی سے سندھ کےعوام کو فائدہ ہوگا،ہمیں شہروں کےپھیلاؤکوروکناہے،بنڈل آئی لینڈمیں بیرون ملک سےسرمایہ کاری آئےگی۔
وزیراعظم عمران خان نےکراچی سرکلرریلوےمنصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا
وزیراعظم عمران خان نےکراچی سرکلرریلوےمنصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا،منصوبے پر ڈھائی سو ارب روپے لاگت آئے گی۔
پیر کے روز وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعظم تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ،منصوبے پر ڈھائی سو ارب روپے لاگت آئے گی۔
دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
Comments are closed on this story.