Aaj News

اتوار, ستمبر 22, 2024  
17 Rabi ul Awal 1446  

آل راؤنڈر محمد حفیظ نیشنل ٹی 20 کپ سے دستبردار

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ راولپنڈی میں جاری...
شائع 27 ستمبر 2021 09:18am

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20کپ سے دستبردار ہو گئے۔

محمد حفیظ نے نیشنل ٹی 20 کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل تھے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد حفیظ کو فوڈ پوائزننگ کے باعث پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا اور آل راؤنڈر اسلام آباد سے لاہور کیلئےروانہ ہو گئے ہیں جہاں آج ان کے بلڈ ٹیسٹ متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ سینٹرل پنجاب کو لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں میں جوائن کریں گے۔

دوسری جانب ٹیم سینٹرل پنجاب کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی طبیعت بہتر ہے لیکن ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔