Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'2023 میں پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر ہمیشہ کےلئے دفن کردیں گے'

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الیکشن کمیشن، عدلیہ اور مقننہ...
شائع 26 ستمبر 2021 10:24pm

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الیکشن کمیشن، عدلیہ اور مقننہ سے2023میں آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ابدی نیند سلادیا ہے۔ سوا تین سال بعد لوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔2023میں پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر ہمیشہ کےلئے دفن کردیں گے۔

شہباز شریف نے کہا قوم کاتیل نکالے والا سلیکٹڈ کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں. مہنگائی کا حال یہ ہے کہ غریب آدمی کو دوا نہیں ملتی، آٹا ،دال ،چینی، بجلی تیل گیس کی قیمتیں آسمان پرہیں۔مہنگائی نے احتجاجی صورتحال پیدا کردی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ انتخابات کےلئے متحد ہوجائیں، اس حکومت کا بسترکسی بھی وقت گول ہوسکتا ہے۔

کنونشن سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی، طاہرہ اورنگزیب سمیت مقامی قیادت نے بھی خطاب کیا۔

President

shahbaz sharif