Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرکل کراچی پہنچیں گے۔عمران خان...
شائع 26 ستمبر 2021 07:52pm

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرکل کراچی پہنچیں گے۔عمران خان سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کینٹ اسٹیشن پر سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

بائیس کلو میٹر سرکلر ریلوے کے انفراسٹرکچر کے سنگ بنیاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

وزیراعاطم سندھ کے لئے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم اور دیگر سیاستدانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

بوہرا کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفصل سیف الدین بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔

pm imran khan

karachi

Visit