Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

مچھ:سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید

دہشتگردوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز...
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2021 06:40pm

دہشتگردوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پرحملہ کردیا گیا۔ایف سی بلوچستان کےجوانوں کی فوری جوابی کارروائی کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہیداور2 جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا۔

ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید ہوگئے جبکہ 2 جوان زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج ایسے بزدلانہ حملوں اور حملہ آوروں کو شکست دینے کےلئے پر عزم ہیں۔دہشتگردوں کو ملک میں بھاری قربانوں سے حاصل امن سبوتاژ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے ۔

terrorism

FC