Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھرمیں نادرا کی تمام سروسزبحال ہوگئیں

اسلام آباد:ملک بھرمیں نادراکی تمام سروسزبحال ہوگئیں، سسٹم اپ...
شائع 26 ستمبر 2021 02:55pm

اسلام آباد:ملک بھرمیں نادراکی تمام سروسزبحال ہوگئیں، سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث نادرا سروسز معطل کی گئی تھیں۔

ملک بھر میں نادرا کی سروسز 10 گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئیں، ‏ترجمان نادرا کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن کے بعد آج صبح 6 بجکر 50 منٹ پر تمام سہولتیں بحال کر دی گئی ہیں۔

ملک بھر میں قومی شناختی کارڈ کے سلسلے میں تمام میگا سینٹرز پر سہولتیں بحال ہو چکی ہیں،نادرا سہولت گزشتہ رات 10 بجے سسٹم اپ گریڈیشن کیلئے معطل کی گئی تھی۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی اپ گریڈیشن کے بعد اب تمام آن لائن سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد

NADRA

Services