Aaj News

اتوار, ستمبر 22, 2024  
17 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان میں جو ہوا وہ پریشان اور مایوس کن ہے، ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈکا کہناہے کہ...
شائع 26 ستمبر 2021 01:18pm

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈکا کہناہے کہ پاکستان میں جو ہوا وہ پریشان اور مایوس کن ہے،پاکستان میں کرکٹ برادری اور فینز کی پریشانی کو محسوس کرسکتے ہیں، دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا، ٹی 20ورلڈ کپ میں ہمارا پہلا میچ پاکستان کیخلاف ہے، سب کی نظریں اس میچ پرہوں گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو ہوا وہ پریشان اور مایوس کن ہے، ہمارا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلا میچ پاکستان کخلا ف ہے، ظاہر ہے سب کی نظریں پاکستان نیوزی لینڈ میچ پر ہوں گی،ہمارے لئے یہ میچ دوسرے میچز سے کسی طرح مختلف نہیں ہو گا۔

گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ برادری اور فینز کی پریشانی کو محسوس کر رہے ہیں،دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا، کھلاڑی اب یو اے ای میں ٹھیک ہیں۔

کیوی کوچ گری اسٹیڈ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیم کے ساتھ میں موجود نہیں تھا، اس لےہ مجھے کچھ زیادہ علم نہیں، بعض اوقات آپ کو ہر معاملے سے آگاہ نہیں کیا جاتا اس لےی زیادہ تبصرہ نہیں کر سکتا۔

گیری اسٹیڈ نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے 5 کرکٹرز نے یو اے ای میں ٹریننگ شروع کر دی ہے،نیوزی لینڈ کے ریزرو سمیت اسکواڈ کے 9 کھلاڑی یو اے ای میں بھارتی لیگ کھیل رہے ہیں۔