سمندری طوفان”گلاب“ خلیج بنگال سے مغرب کی جانب بڑھنے لگا، تیسرا الرٹ جاری
کراچی : سمندری طوفان”گلاب“خلیج بنگال سے مغرب کی جانب بڑھنے لگا، محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کیا ہے، طوفان آج بھارت کی ساحلی پٹی اوریسا آندھرا پردیش سے ٹکرائے گا۔
خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان جنوب کی جانب 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت سمندری طوفان کراچی سے 22 سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ممکنہ طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے، سمندری طوفان کے آج شام یا رات تک بھارت کی ساحلی پٹی اوریسا آندھراپردش سے گزرنے کے امکانات ہیں۔
طوفان کے اثرات کراچی سمیت سندھ کے بیشتر ساحلی علاقوں میں ہوں گے، جس کے باعث کل سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔
اس وقت کراچی میں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم گرم مرطوب رہے گا۔
Comments are closed on this story.