Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم داعش کا امیر ہلاک

راولپنڈی :مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران کالعدم...
شائع 26 ستمبر 2021 09:45am

راولپنڈی :مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے امیر ممتاز عرف موٹا پہلوان کو ہلاک کردیا۔

مستونگ کے علاقے کانک میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے آپریشن کیاگیا، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

ہلاک دہشتگردممتازعرف موٹا پہلوان کالعدم تنظیم داعش کاامیرتھا،ممتازکیخلاف سینکڑوں افرادکے قتل کےدرجنوں مقدمات درج ہیں۔

دہشتگرد ممتا سانحہ مستونگ حملے میں بھی ملوث تھا،حملے میں سراج رائیسانی سمیت 170 افراد شہید اور 200 زخمی ہوئے تھے۔

دہشتگرداورسیکیورٹی فورسزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ3گھنٹےجاری رہا جبکہ حکومت نےدہشتگرد ممتازکے سرکی قیمت50لاکھ روپے مقررکررکھی تھی۔

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،ایک دہشتگرد ہلاک

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دیوسالی میں آپریشن کیا گیا،آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرکیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنےآپریشن کےدوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سےہتھیاراورگولیاں بھی برآمد کرلیں۔

ISPR

North Waziristan

security forces

operation

Mastung