Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کا 5روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ

نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کا 5روزہ دورہ مکمل...
شائع 26 ستمبر 2021 09:09am

نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کا 5روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکاکا5روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئےروانہ ہوگئے، جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم اور پاکستانی سفیر امجد خان نے انہیں الوداع کیا ۔

دورے کے دوران وزیرخارجہ نے امریکی ہم منصب سمیت متعدد وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں ،ملاقاتوں میں باہمی تعاون کے فروغ، افغانستان کی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔

اس کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اورصدرجنرل اسمبلی سےبھی ملاقاتیں کیں۔

شاہ محمود قریشی نے او آئی سی اجلاس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی جانب توجہ بھی دلائی۔

وزیرخارجہ نے نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سےبھی ملاقات کی،انہوں نے نیویارک میں مقامی اورعالمی میڈیا نمائندوں کو پاکستانی مؤقف سےآگاہ بھی کیا ۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

New York

return home

Munir Akram