Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'برٹنی اسپیئرز کے والد اپنی بیٹی کی خفیہ نگرانی کرواتے رہے'

امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے والد بیٹی...
شائع 26 ستمبر 2021 09:02am

امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے والد بیٹی کے منگیتر، قریبی دوستوں اور وکیل سے بات چیت کی نگرانی کرواتے رہے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق نجی سیکیورٹی فرم بلیک باکس کے عہدے دار "ایلکس واسلوو" نے بتایا کہ برٹنی اسپیئرز کی تقریباً چھ کروڑ ڈالر کی دولت کو کنٹرول کرنے والے ان کے والد کی نگرانی کی وجہ برٹنی کو نقصان اور برے اثرات سے بچانا تھا، گزشتہ 13 برسوں میں برٹنی کی ہر حرکت پر نظر رکھی گئی۔

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو والد کی جانب سے خفیہ نگرانی کا سامنا رہا اور والد نے برٹنی کے منگیتر، قریبی دوستوں اور وکیل سے بات چیت کی نگرانی بھی کروائی۔

افسر نے بتایا کہ اس پورے عرصے میں مجھے برٹنی نے واقعی کسی جیل کے قیدی کی یاد دلائی۔ افسر نے پیغامات کے اسکرین شاٹس فراہم کیے اور انہوں نے بتایا کہ جون میں برٹنی اسپیئر کے عدالت میں ریمارکس کے بعد ان کی سوچ بدل گئی اور برٹنی کو ان حالات کے پیش نظر سخت ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سیکیورٹی افسر نے کہا کہ بلیک باکس چھوڑنے کا انتخاب ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا اور انہوں نے کہا کہ 'میں نہیں جانتا کہ کل کیا ہونے والا ہے لیکن میں نے کبھی اس پر افسوس نہیں کیا۔'

britney spears