Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ری نیو ایبل توانائی کے حصول کےلئے 400 ارب ڈالرز کی فنانسنگ کا عندیہ

اقوام متحدہ انرجی سمٹ میں، حکومتوں اور نجی شعبے نے قابل تجدید...
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2021 11:08pm
کاروبار

اقوام متحدہ انرجی سمٹ میں، حکومتوں اور نجی شعبے نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو بڑھانے کےلئے 400 بلین ڈالرز سےزیادہ کی فنانسنگ اور سرمایہ کاری کاعندیہ دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کے مباحثوں کے دائرہ میں منعقد ہونے والے انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماحولیاتی بحران کو روکنے اور عالمی توانائی کی غربت کو ختم کرنے کےلئے قابل تجدید توانائی کے وسائل کو دوگنا کرنے پر زور دیا۔

گوتریس نے بتایا کہ تقریبا 7760 ملین افراد کو بجلی تک رسائی حاصل نہیں ہے. صاف توانائی میں سرمایہ کاری سے اربوں کی تعداد میں انسانوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوگا اور صاف توانائی موسمی تباہ کاریوں کا سد باب کرنے کا بہترین طریقہ بھی ہے۔

اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع روایتی ایندھن کے شعبے سے 3 گنا زیادہ روزگارکا موقع فراہم کرتے ہیں.

گوٹیرس نے کہا جب تک کہ کاربن کے اخراج میں تیزی سے کمی نہ لائی گئی تو کہ آئندہ 10 برسوں میں عالمی درجہ حرارت میں اوسط اضافے کو 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رکھنے کا ہدف پورا نہیں ہوگا۔

UNGA session