Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے شادی منظر عام پر۔۔۔

قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی تحریک انصاف کی رکن...
شائع 25 ستمبر 2021 09:27am

قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی تحریک انصاف کی رکن اسمبلی دعا بھٹو سے شادی منظر عام پر آگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور تحریک انصاف ہی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے بچے کی پیدائش پر شادی کا اقرار کرلیا۔

بچے کی پیدائش پر دعا بھٹو نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسٹیٹس لگایا جس میں وہ بچے کو اٹھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بچے کا نام کامل حلیم عادل شیخ رکھا ہے۔ دعا بھٹو نے واٹس ایپ کی ڈی پی پر بھی بچے کا نام لکھ دیا۔ ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھی دعا بھٹو کے ساتھ شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعا سے 2018 میں شادی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اس سے سیاست کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Haleem Adil Sheikh

Marriage