Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسام: مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

آسام میں مسلمانوں پر تشدد کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو...
شائع 25 ستمبر 2021 09:18am

آسام میں مسلمانوں پر تشدد کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر وحشیانہ بربریت کے معاملے پر پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیااور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ پاکستان نے آسام میں مسلمانوں پر مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسام میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے، آسام میں مسلمان باشندوں کے خلاف وحشیانہ بے دخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے، پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح شخص کا قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'بھارت میں اب مسلمانوں کی میتیں بھی محفوظ نہیں ۔ ۔ ۔ '

ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں متعدد افراد نے لاش کی بے حرمتی کی، نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو دیکھ کر ناقابل یقین حد تک دھچکہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آسام میں مسلمانوں کے گاؤں میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران بھارتی پولیس نے تشدد کر کے 2 افراد کو شہید جبکہ 20 کو زخمی کردیا تھا۔ پولیس اہلکاروں کی مسلمانوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Islamophobia

Viral Video

Assam