Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 2 افراد گرفتار، مقدمہ درج

کراچی :سندھ پولیس کی پھرتیاں جاری ہیں، کراچی میں کورونا ویکسین...
شائع 24 ستمبر 2021 02:02pm

کراچی :سندھ پولیس کی پھرتیاں جاری ہیں، کراچی میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 2افراد کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

سہراب گوٹھ پولیس نے کورونا ویکسین نہ لگانے والے 2افراد کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر زیر دفعہ 188 کے تحت درج کیا گیا ، مقدمےمیں سندھ پینڈیمک ڈیزیز ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایوب گوٹھ میں واقع بازار میں ویکسی نیشن کارڈ کی چیکنگ کے دوران محمد خالد اور حبیب الرحمان نامی افراد سے کارڈ طلب کئے گئے تھے جسے وہ پیش نہیں کرسکے۔

دونوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا۔

karachi

FIR

corona vaccine

Sindh Police

Arrested