Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نیویارک:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے امریکی ہم منصب ...
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2021 10:50am

نیویارک:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی جے لنکن سے ملاقات کی ،جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پرامریکی ہم منصب انتھونی جے بلنکن کے ساتھ ملاقات کی،جس میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے تھا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان قریبی ربط،ہمیشہ دونوں ممالک کیلئے اور جنوب ایشیائی خطے کیلئے منفعت کا باعث رہا ہے،پاکستان،امریا کے ساتھ ،تجارت ،سرمایہ کاری ،توانائی اورعلاقائی روابط کی بنیاد پر استوار متوازن تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں، پاکستان نے ہمیشہ زور دیا ہے کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں۔

وزیرخارجہ نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کیلئےپاکستانی کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں صرف ایک مستحکم اور وسیع البنیاد حکومت ہی اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے، افغان سرزمین کا دوبارہ بین الاقوامی دہشتگرد گروہوں کے ہاتھوں استحصال نہ ہو،افغانستان میں ہمیں ایک نئی سیاسی حقیقت کا سامنا ہے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی اورخواتین کے حقوق کا تحفظ جیسے بیانات حوصلہ افزا ہیں، طالبان کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے، امید ہے کہ دنیا افغانستان کو تنہا چھوڑنے کی غلطی نہیں دہرائے گی۔

سکریٹری بلنکن نے افغانستان سے امریکی شہریوں اور خطرات سے دوچار افغانیوں کے محفوظ انخلا ءمیں معاونت کی فراہمی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔

وزیرخارجہ کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

ادھر نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جاپانی ہم منصب توشی مِٹسوموتیجی سےبھی ملاقات ہوئی ،جس میں دوطرفہ تعلقات اورافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمودقریشی کاکہنا تھا کہ پاکستان جاپان کےساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے،جاپان کوایک ترقیاتی حوالےسے قابل اعتمادشراکت دارسمجھتےہیں۔

وزیرخارجہ نےافغان صورتحال پرپاکستانی نقطہ نظرسےآگاہ کیا اور کہا کہ افغانستان میں پائیدارامن خطےکیلئےاہمیت کاحامل ہے،افغانستان میں معاشی بحران کےخاتمےکیلئےاقدامات ضروری ہیں،عالمی برادری افغانوں کی معاونت کویقینی بنائے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیرمیں بھارتی مظالم سےمتعلق ڈوزیئرجاپانی وزیرخارجہ کوپیش کئے۔

New York

Calls

UN GENERAL ASSEMBLY

FM Shah Mehmood Qureshi