Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے کامیاب پاکستان...
شائع 23 ستمبر 2021 02:39pm
کاروبار

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی، پہلے مرحلہ میں پروگرام سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع کے علاوہ ملک بھر میں شروع کیا جائے گا، ای سی سی نے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،جس میں8 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔

ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی، کامیاب پاکستان پروگرام پہلے مرحلے میں بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گاجبکہ سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی منظوری بھی دے دی،چینی کی درآمد 3مراحل میں کی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب روپے کی منظوری دی گئی، یہ تنخواہیں 2021-22 کیلئے ادا کی جائیں گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز اور وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹیئر کانسٹیبلری سنٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔

ECC

Finance minister

اسلام آباد

kamyab pakistan program