Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے اورنگی اور گجر نالہ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

کراچی :سپریم کورٹ نے اورنگی اور گجر نالہ کیس کا تحریری حکمنامہ...
شائع 23 ستمبر 2021 12:33pm

کراچی :سپریم کورٹ نے اورنگی اور گجر نالہ کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، عدالت نے کہاکہ فنڈز کی کمی سے متعلق سندھ حکومت کا موقف قابل قبول نہیں،وزیراعلی سندھ بحالی کیلئے اقدامات کریں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی جانب سے اورنگی ٹاؤن اور گجر نالہ کیس کے تحریری حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل نے متاثرین کی بحالی میں فنڈز کی کمی کا دعوی کیا، ہمیں فنڈز کی کمی سے متعلق سندھ حکومت کا مؤقف قابل قبول نہیں۔

تحریری حکم نامے میں وزیراعلیٰ سندھ کو متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متاثرین کو تمام سہولیات کے ساتھ ایک سال میں بسایا جائے۔

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اقدامات سے متعلق دو ہفتے میں ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب نالوں کی توسیع سے متعلق کیس میں کے ایم سی وکیل نے عدالت سے شکوہ کیا کہ سپریم کورٹ نے نالوں کی توسیع کا حکم دے رکھا ہے لیکن سندھ ہائیکورٹ اب بھی حکم امتناعی جاری کر رہی ہےنہ صرف حکم امتناعی بلکہ ہمارے افسران پر توہین عدالت لگائی جارہی ہے۔

وکیل کے ایم سی نے عدالت سے استدعا کی کہ ہائی کورٹ کو حکم امتناع اور توہین عدالت کی کارروائی سے روکا جائے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا آپ درخواست دائر کریں، عدالت معاملے کو دیکھے گی۔

karachi supreme court registry

Gulzar Ahmed

Orangi Town

cheif jsutice