Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسلہ ٹاور کیس: مالکان اور الاٹیز کی نظرثانی درخواستيں مسترد

کراچی: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں مالکان اور الاٹیز کی...
شائع 23 ستمبر 2021 12:28pm

کراچی: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں مالکان اور الاٹیز کی نظرثانی درخواستيں مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو 16 جون کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں جمعرات 23 ستمبر کو نسلہ ٹاور کیس سے متعلق دائر مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر سپریم کورٹ نے کیس سے متعلق دائر مالکان اور الاٹیز کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کو 16 جون کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 16 جون کو سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے نسلہ ٹاور کیس میں رہائشی عمارت کو غیر قانونی قرار دے کر فوری گرانے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نےشہربھرکےرفاعی پلاٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں

دوسری جانب کلفٹن میں رفاعی پلاٹوں پر 2نجی اسپتالوں کی تعمیر کے کیس میں سپریم کورٹ نے شہر بھر کے رفاعی پلاٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے، کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی اور تمام کنٹونمنٹس بورڈ کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ رفاعی پلاٹوں کی فہرست، ایس ٹی پلاٹس کےمقاصد اور تعمیرات سے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائیں ۔

karachi supreme court registry

apeal reject

Gulzar Ahmed

cheif jsutice

Nasla Tower