Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مدینہ منورہ میں فائرنگ کرنے والا جوڑا گرفتار

سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے ایک محلے میں فائرنگ کرنے والی...
شائع 23 ستمبر 2021 11:00am

سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے ایک محلے میں فائرنگ کرنے والی لڑکی اور ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔

مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسين القحطانی کے مطابق 'سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں ایک لڑکی مدینہ منورہ کے ایک رہائشی محلے میں فائرنگ کرتی نظر آرہی ہے۔'

ترجمان نے بتایا کہ ’لڑکی پستول سے فائرنگ کر رہی تھی اور اس کا ساتھی وڈیو بنا رہا اور اسی نے وڈیو شیئر کی تھی۔'

پولیس نے وڈیو کی اطلاع ملتے ہی انہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا، دونوں سعودی شہری ہیں۔

حسین القحطانی نے بتایا کہ ’پولیس نے سعودی شہری اور ایک یمنی لڑکی کو بھی گرفتار کیا ہے ان کے قبضے سے نشہ آور اشیا اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔'

ترجمان نے بتایا کہ 'گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔'

Viral Video

Madinah