Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ: ایکسپائر اسٹنٹ کیخلاف درخواست، فریقین سے دلائل طلب

لاہورہائیکورٹ نے پی آئی سی میں دل کے مریضوں کو زائد المیعاد...
شائع 22 ستمبر 2021 05:58pm

لاہورہائیکورٹ نے پی آئی سی میں دل کے مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کے خلاف درخواست میں حکومت پنجاب اور ایف آئی اے کی رپورٹس پر فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی۔پنجاب حکومت اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب داخل کروا دیا گیا۔

جمع کروائی گئی رپورٹس کے مطابق جعلی اسٹنٹ سے متعلق میو اسپتال اسکینڈل پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور معاملہ ڈرگ حکام کو بھجوا دیا تھا۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے معاملے کی انکوائری کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کو رپورٹس کی کاپیاں دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار کےمطابق پی آئی سی کےموجودہ چیف ایگزیکٹو کےخلاف جعلی اسٹنٹ کے حوالےسے2017 میں بھی انکوائری ہوچکی ہے۔عدالت ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کر تے ہوئے انہیں عہدوں سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔

LHC

FIA