Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'معاشی ترقی میں سڑکوں کا اہم ترین کردارہے'

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وےکےزیرانتظام...
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2021 06:14pm

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وےکےزیرانتظام منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا کہ پچھلی حکومت کے3سالوں میں645 کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوئیں۔ حالیہ3سالوں میں1753کلومیٹرلمبائی سڑکیں بنائی گئیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا معاشی ترقی میں سڑکوں کا اہم ترین کردارہے۔ سڑکوں کی تعمیر سے تجارت و روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان رابطہ بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا معیاری سڑکوں کی تعمیر سےپیٹرول کی درآمد کےاخراجات کم ہوجائیں گئے۔ منصوبوں پرروزانہ کی بنیاد پرپیشرفت کاجائزہ لوں گا، منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئےفنڈزکااجراء یقینی بنایاجائے۔

National Highway