Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: کورونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی :سندھ حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کی مہم شروع...
شائع 22 ستمبر 2021 03:24pm

کراچی :سندھ حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ویکسی نیشن کارڈ چیک نہ کرنے پر چیف سیکریٹری نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

چیف سیکریٹری نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونے پر کارروائی کی جائے، ویکسی نین کارڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف روزانہ رات 10 بجے کارروائی عمل میں جائے۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا ،ہدایت پر اولین ترجیح کے تحت عملدرآمد کیا جائے۔

karachi

sindh govt