Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے انکم ٹیکس گوشوارے...
شائع 22 ستمبر 2021 11:54am
کاروبار

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایف بی آر کے ترجمان نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کی تردید کی۔

ترجمان ایف بی آرنے کہا کہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع زیر غور نہیں، لہٰذا ٹیکس گزار 30ستمبر سے قبل سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔

اسلام آباد

FBR

Income Tax

extention