Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر 3فیصد اضافی جنرل سیلز ٹیکس واپس

اسلام آباد:حکومت نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر 3فیصد...
شائع 22 ستمبر 2021 11:50am
کاروبار

اسلام آباد:حکومت نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر 3فیصد اضافی جنرل سیلز ٹیکس واپس لے لیا، پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے اقدام سے گھی اور تیل کی قیمتوں میں 6سے 8روپے فی کلو کمی ہوگی۔

مہنگائی کےجن پر قابو پانے کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، نان رجسٹرڈ افراد کیلئے تیل اورگھی پر 3 فیصدجی ایس ٹی واپس لے لیا گیا۔

ایف بی آر نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر اضافی 3فیصد جنرل سیلز ٹیکس ختم کر دیا۔

پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے ایک لیٹر خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 8 روپے کلو تک کمی ہوگی جبکہ گھی اور تیل کے 5لیٹر پیک پر 40روپے تک کمی ہوگی۔

اسلام آباد

FBR

oil

Govt

Ghee