Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان 'جنسی تشدد" کیخلاف متحرک۔۔۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان...
شائع 22 ستمبر 2021 03:00pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان گھریلو اور جنسی تشدد کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے "نو مور فاؤنڈیشن"، "دی کامن ویلتھ" اور "جینٹل فورسز" کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کے مطابق تشدد کا سامنا کرنے والی ہر دو پاکستانی خواتین میں سے ایک نے نہ کبھی مدد مانگی اور نہ ہی کسی کو خود پر ہونے والے تشدد کے متعلق بتایا۔

"Join The Chorus" کے زیرِعنوان ایک مہم شروع کی جاچکی ہے اور اس کی پاکستان میں نمائندگی ماہرہ خان کریں گی، مہم کا مقصد دولتِ مشترکہ میں شامل 54 ممالک میں جنسی اور جسمانی تشدد کی روک تھام ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہرہ خان نے مہم کی تفصیلات بتائیں اور اپنے فالوورز سے کہا کہ وہ اس مقصد کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آواز اٹھائیں۔

انہوں نے لکھا، 'گھریلو اور جنسی تشدد پر ہم جتنا زیادہ بولیں گے، اتنی زیادہ خاموشی ٹوٹے گی۔'

ایک اور انسٹا پوسٹ میں ماہرہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں مہم کے پیغام کی وضاحت کی گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ، 'گھر ہر ایک کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے۔ ہم مل کر گھریلو اور جنسی تشدد سے متاثر ہونے والوں کو آزاد کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔'

ماہرہ خان کافی عرصے سے خواتین کے ساتھ رونما ہونے والے زیادتی کے واقعات مسئلے پر کام کررہی ہیں۔

2017 میں ، ماہرہ خان نے شعیب منصور کی فلم "ورنہ" میں ہارون شاہد، ضرار خان اور نیمل خاور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اسکرپٹ ایک جوڑے کی ازدواجی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اس وقت ٹوٹ جاتی ہے جب بیوی (ماہرہ) کو اپنی بھابھی (نیمل خاور) کا دفاع کرنے پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

sexual violence

mahira khan

Domestic Violence