Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شان شاہد کو عدنان صدیقی کا "غیرپارلیمانی" ٹویٹ پسند نہ آیا

پاکستانی اداکار شان شاہد، عدنان صدیقی کی "غیرپارلیمانی" ٹویٹ کا...
شائع 22 ستمبر 2021 02:00pm

پاکستانی اداکار شان شاہد، عدنان صدیقی کی "غیرپارلیمانی" ٹویٹ کا شکوہ کرتے ہوئے پائے گئے ہیں، سینئر اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے سرکاری عہدیدار سے ملاقات کے لیے لفظ "bumped (ٹکرانے)" کا استعمال ساتھی اداکار شان شاہد کو درست نہ لگا۔

عدنان صدیقی نے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی سے نیویارک میں ملاقات کے بارے میں سوشل میڈیا پر ذکر کیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'دنیا گول ہے! میں نیویارک میں اپنے لیے پرفیوم خریدنے جارہا تھا کہ پاکستانی قونصل خانے کے باہر شہریار آفریدی سے ملاقات ہوگئی۔ عقب میں اونچائی پر قومی پرچم بھی لہرا رہا ہے۔'

عدنان صدیقی نے شہریار آفریدی سے اتفاقیہ ہونے والی ملاقات کے لیے "bumped" کا لفظ استعمال کیا جو کہ لولی وڈ فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شان شاہد کو پسند نہ آیا یا انہوں نے اس لفظ کا غلط مطلب سمجھا۔

یوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عدنان صدیقی اور شان شاہد کے مداحوں کے درمیان ٹوئٹس کا تبادلہ شروع ہوگیا جس میں دونوں لیجنڈری اداکاروں کی حمایت میں ٹویٹس کی جارہی ہیں۔

ایک خاتون ٹویٹر صارف نے شان کو بتایا کہ انہوں نے عدنان کی بات کا مطلب نہیں سمجھا۔

دوسری طرف ایک اور صارف نے شان شاہد کے دفاع میں کود پڑے۔

Adnan Siddiqui