Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'برطانوی شہزادہ اور شہزادی کےلئے پاکستان محفوظ، انگلش ٹیم کےلئے غیر محفوظ'

انگلش صحافی جارج ڈوبیل نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو ...
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2021 08:49pm

انگلش صحافی جارج ڈوبیل نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر منافق قرار دے دیا۔

جارج ڈوبیل نے اپنے کالم میں لکھا کہ انگلینڈ کے دوہرے معیار سے اچھے دوست جلد دور ہوجائیں گے۔پاکستان نے گزشتہ سال کورونا کے مشکل دورمیں انگلینڈ کا دورہ کرکے ان کا ساتھ دیا لیکن جواب میں ای سی بی نے انہیں دھوکا دیا۔ انگلینڈ کا دوہرا معیار اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کچھ ممالک ان کےلئے دوسروں سے زیادہ غیراہم ہیں۔

انہوں نے مزید کہابرطانوی شہزادہ اور شہزادی کےلئے پاکستان کا دورہ محفوظ تھا لیکن تعجب ہے انگلش ٹیم کےلئے یہ ملک غیرمحفوظ ہوگیا۔سیکیورٹی تھریٹ انگلینڈ میں بھی ہوتے ہیں لیکن کوئی ٹیم دورہ منسوخ نہیں کرتی۔

ECB