Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشتگرد گرفتار

لاہورمیں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چاردہشتگردوں کو...
شائع 21 ستمبر 2021 05:58pm

لاہورمیں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چاردہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔گرفتار دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی پلانگ کررہے تھے۔

خفیہ اطلاع پرموہلنوال کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی پلانگ کر رہے تھے۔

دہشتگردوں میں محمد مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور عثمان خالد شامل ہیں۔

دوران کارروائی دہشتگردوں سے بارودی مواد،سیفٹی فیوزاورڈیٹونیٹرزبرآمد کرلئے گئے ہیں۔

دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

CTD

terrorists

Arrested