Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

بجلی ایک ماہ کےلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، سینٹریل...
شائع 21 ستمبر 2021 05:48pm

بجلی ایک ماہ کےلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، سینٹریل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی، سماعت 30ستمبر کو ہوگی۔

نیپرا کو درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی ترین پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ہے۔گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کی درخواست پر 30 ستمبرکوسماعت ہو گی۔منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

nepra

electricity