Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی او سی کی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو وارننگ جاری

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے انسداد...
شائع 21 ستمبر 2021 02:32pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے انسداد کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو وارننگ جاری کردی اور انتباہ کیا کہ یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کیلئے روز مرہ سہولیات کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے باضابطہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انتباہ ! پہلی اکتوبرسے ایسے تمام افراد پہ، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہو گی ، روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔

ٹویٹ میں این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروایں اور زندگی رواں رکھیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine