Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروبار اور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان عالمی...
شائع 21 ستمبر 2021 02:18pm

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ خطےمیں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے، پاکستان ہرطرح کی سیاحت ،کاروبار اور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کےمطابق پاکستان میں تعینات یونان کے سفیر آندریس پاپاستروونے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا،جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کےسفیرنے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت علاقائی سیکیورٹی ،افغانستان کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ خطےمیں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے،افغان عوام کے بہترمستقبل کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان ہرطرح کی سیاحت ،کاروبار اور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہرشعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

یونانی سفیر نے انسداد کورونا کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی اور افغانستان کیلئے پاکستان کے کردار اور غیر ملکی عملے کے انخلا ءمیں پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا ۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa

Calls