Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 25بیسز پوائنٹس اضافہ کردیا

کراچی :اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 25بیسز پوائنٹس اضافہ کردیا، جس ...
شائع 21 ستمبر 2021 12:04pm
کاروبار

کراچی :اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 25بیسز پوائنٹس اضافہ کردیا، جس کے بعد پالیسی ریٹ سوا 7فیصد ہوگیا۔

شرح سود 25بیسز پوائنٹس اضافے سے سوا 7فیصد کردی گئی،اسٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ کرلیا،صنعت کاروں نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے نائب صدر ناصر اخلاق نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کے کاروباری طبقے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، پالیسی ریٹ میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی۔

کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ نے جنوری سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ کردیا۔

ادھر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ معاشی بحالی کی رفتار توقع سے زیادہ بڑھ گئی ہے،اجناس کی بین الاقوامی قیمتیں ملکی طلب میں اضافہ درآمدات میں تیزی اور جاری کھاتے کے خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

karachi

STATE BANK

policy rate