کینیڈا انتخابات:جسٹن ٹروڈو کے تیسری بار وزیراعظم بننے کے واضح امکانات
کھٹمنڈو:کینیڈا میں حکمراں جماعت لبرل انتخابات میں کامیاب ہو گئی، جس کے بعد جسٹن ٹروڈو کے تیسری بار وزیراعظم بننے کے واضح امکانات ہیں۔
کینیڈا کے عام انتخابات 2021 میں وٹوں کی گنتی جاری ہے تاہم میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حکمران جماعت اور وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کامیاب ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکمران جماعت لبرل کے امیدوار 157 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن حکومت قائم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں 170 نشستوں کے ساتھ اکثریت ضروری ہے۔
کینیڈین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حکمران جماعت لبرل حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ لبرلز اکثریتی حکومت بنا سکیں گے یا پھر انہیں اتحادی حکومت بنانا پڑے گی۔
کینیڈین میڈیا کا بتانا ہے کہ بعض علاقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے تاہم عالمی وبا کورونا کی وجہ سے ڈاک سے بھیجے گئے ووٹوں کے باعث نتائج میں تاخیر کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں مکمل نتائج جمعرات تک متوقع ہیں۔
Comments are closed on this story.