Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان میں آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی عائد

افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر...
شائع 21 ستمبر 2021 09:17am

افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

آئی پی ایل کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔

طالبان نے افغانستان پر کنٹرول کے بعد آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا مینیجر ابراہیم مومند نے ٹویٹ میں بتایا کہ ’طالبان نے قومی ٹی وی پر آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی ہے‘۔

ساتھ ہی انہوں نے اطلاع دی کہ عبوری چیئرمین عزیز اللہ فضلی کو افغانستان اسلامی امارات نے باضابطہ طور پر افغانستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

اس کے علاوہ افغان صحافی انیس الرحمان نے بھی ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’افغان سپورٹس چینل آر ٹی اے سپورٹس ٹرانسمیشن کیلئے فیس بھی ادا کرچکا ہے‘۔

تاہم، اس حوالے سے طالبان کے ترجمان کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

IPL

Taliban