Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے...
شائع 21 ستمبر 2021 09:20am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کوشش ہے 2030 تک 60 فیصد کلین انرجی پرشفٹ ہوجائیں۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سمیت25ممالک کے سربراہان اور نمائندگان کی شرکت کی،جس میں وزیراعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا اورکہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے 10 ارب درخت اورکلین انرجی ٹارگٹ پالیسی سے بھی آگاہ کیا ۔

عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے 2030 تک 60 فیصد کلین انرجی پرشفٹ ہوجائیں ، پاکستان نے 2600 میگاواٹ کے کول پراجیکٹس کوہائیڈروپاورپراجیکٹس پرشفٹ کردیا ہے ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ترقی پزیرممالک کی مدد کرنی چاہیئے، پیرس معاہدے میں ہونے والے وعدوں پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیئے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا ، ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس نومبر میں گلاسگو میں ہوگی۔

اسلام آباد

Speach

UN GENERAL ASSEMBLY

pm imrankhan