Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس:بینکرزپردباو ڈالنےوالے ملزم جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیا

لاہورکی مقامی عدالت نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں...
شائع 20 ستمبر 2021 06:39pm

لاہورکی مقامی عدالت نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں بینکرزپردباو ڈالنےوالےملزم نجی بینک کے وائس پریذیڈنٹ عاصم سوری کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمان نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے ملزم عاصم سوری کو عدالت میں پیش کر کے بتایا کہ ملزم شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کروانے والے بینکرز پر دباو ڈال کر انہیں بیان بدلنے کےلئے مجبور کر رہے ہیں۔ ملزم کا موبائل قبضے میں لے لیا ہے۔ اب مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بینکرز کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے دفعہ 164 کے بیانات ریکارڈ کروانے کےلئے 23 ستمبر کو طلب کررکھا ہے،اب تک چھ بینکرز بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

FIA

shahbaz sharif